برطرف ہونے کے بعد راؤ انوار کی پاکستان سے بھاگنے کی کوشش ناکام

20  جنوری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)نجیب اللہ محسود قتل کیس میں برطرف ہونے والے  ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی دبئی جانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔اہم سیاسی شخصیت نے انہیں دبئی جانے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق راؤ انوار کے اہل خانہ بھی دبئی میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے انکاونٹر اسپیشلسٹ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ مان لیا، ایس ایس پی نے ڈی آئی جی سلطان خواجہ پر ہی تحفظات ظاہر

کر دیے ، راؤ انوار کہتے ہیں وہ مقابلے کے بعد پہنچے تھے، سلطان خواجہ نیایس ایچ او شاہ لطیف کو بلا کر کہا تم بیان دو، ہم تمہیں بچالیں گے۔نقیب محسود کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثناء4 اللہ عباسی نے کہا ہے تحقیقات سے متعلق عبوری رپورٹ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عبوری رپورٹ میں نقیب محسود کے خلاف دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے جبکہ پولیس مقابلے کو بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ حکومت سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے، رپورٹ میں راؤ انوار اور دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے سمیت راؤ انوار کو عہدے سے ہٹانے اور گرفتار کرنے کے ساتھ راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس مقابلہ مشکوک قرار دے دیا گیا ہے اور نقیب اللہ محسود پر راوٓ انوار کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔13جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا کہ صبح پولیس پارٹی کو بلایاتھا اور جیل میں کچھ لوگوں کے انٹرویوز کیے اور مبینہ مقابلے کی جگہ کا بھی دورہ کیا گیا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…