پارلیمنٹ برائے فروخت ،سینٹ کے ٹکٹ کی 30کروڑ میں بولی،الیکشن میں 52نئے سینیٹرز بنیں گے،13ارب ادا کر کے ایوان میں پہنچنا ہوگا

20  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینٹ کے انتخابات مارچ2018میں سیاسی جماعتوں نے فی سینیٹر بننے کیلئے 25سے 30کروڑ روپے شرط عائد کر دی ۔روزنامہ نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے 2018کے الیکشن میں سینیٹر بننے کیلئے خطیر رقم مانگی جار ہی ہے ،اس کے لئے بڑی

سیاسی جماعتوں نے ابتدائی طور پر سینیٹر بننے کیلئے پارٹی فنڈ کے نام پر 25سے 30کروڑ روپے کی رقم کا تعین کیا ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چاروں صوبوں کی کھرب پتی شخصیات نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔مارچ2018کے کے سینٹ الیکشن میں مجموعی طور پر 52نئے سینٹرز بننے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ اگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے فی سینیٹر کی قیمت 25سے 30کروڑ کے مطالبے پر قائم رہے تو مجموعی طور پر نئے بننے والے سینیٹرز کو تقریباً13ارب روپے ادا کر کے ایوان بالا میں پہنچنا ہوگا۔پارلیمنٹ کے ایک ذمہ دار سینیٹر نے بتایا کہ گزشتہ سینٹ الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی پارلیمنٹ برائے فروخت کے تحت نئے سینیٹرز کیلئے پارلیمنٹرینز کی حد مقرر کر دی گئی ہے جو کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور قائدین کیلئے لمحہ فکریہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…