میری جنگ کسی کے خلاف نہیں انصاف کے حصول کیلئے ہے، نواز شریف

19  جنوری‬‮  2018

لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ آج پارلیمنٹ کو گالیاں دے رہے ہیں وہ کس منہ سے اس پارلیمنٹ کے ممبر ہیں، میری جنگ کسی کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے حصول کیلئے ہے، عوام2018کے انتخابات میں پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والوں کا خود احتساب کرے گی، جاتی امراء میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اور نماز جمعہ ادا کی گئی، اس موقع پر ملکی سلامتی اور

ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ جمعہ کو جاتی امراء میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، نواز شریف ،ایم پی ایز اور بلدیاتی چیئرمینوں سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے محفل میلاد میں شرکت کی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی اس موقع پر شریک تھے، محفل میلاد کے بعد نواز شریف نے نماز جمعہ جاتی امراء میں ادا کی، نماز جمعہ کے بعد نواز شریف نے اپنے والد کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی خاطر انہوں نے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیں، ان کی جنگ صرف انصاف کیلئے ہے اور کسی کے خلاف نہیں ہے، جو لوگ آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف باتیں کررہے ہیں وہ کس منہ سے پارلیمنٹ کے ممبران ہیں، وہ پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑ کیوں نہیں دیتے،عوام بہترین احتساب کرنے والے ہیں اور 2018کے انتخابات میں ایسے لوگ جو پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں عوام خود ان کا احتساب کرے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…