بھینسوں کو لگانے والے ٹیکے پرپابندی لگائی تو گجر مخالف ہوگئے،صحت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا جس نے ہڑتال کرنی ہے کرلے، چیف جسٹس

19  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ صحت کے معاملے میں سمجھوتا نہیں ہوگا لہٰذا جس نے ہڑتال کرنی ہے کرلے۔ جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان نے کٹاس راج از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے ہندو برادری کے مسائل پر رمیش کمار سے تحریری نکات طلب کرلیے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں ٗملک کو آنے

والے دنوں میں سیمنٹ کی ضرورت ہوگی اس لیے فیکٹریاں بند کرکے سیمنٹ سیکٹر میں چینی جیسی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے۔چیف جسٹس نے کہا کہ الزام لگ رہا ہے کہ عوامی مفاد کے مقدمات میں عام مقدمات کوبھول گئے ٗعام مقدمات بھولنے کے الزام کو لینے کے لیے تیار نہیں جبکہ یہ الزام لینے کیلئے بھی تیار نہیں کہ عوامی مفاد کے چکرمیں عدالتی کام متاثر رہا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اتوار کو عدالت لگانے پر کراچی میں میری بہت مخالفت ہوئی، عدالتی کام کے لیے اتوار کو بھی عدالت لگا رہے ہیں۔معزز چیف جسٹس نے کہا کہ بھینسوں کو لگانے والے ٹیکے پرپابندی لگائی تو گجر مخالف ہوگئے ٗگجر کہتے ہیں پیداوار کم نہ ہو، چاہے ٗکینسر والا دودھ ہی لوگوں کو ملے، صحت کے معاملے میں سمجھوتا نہیں ہوگا، جس نے ہڑتال کرنی ہے کرلے۔سماعت کے دور ان متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کٹاس راج تالاب کو آٹھ فٹ سے زیادہ بھرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تالاب کو مسلسل بھرا رہنا چاہیے، سکھ اور عیسائی برادری کے مسائل بھی حل کریں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں، کوئی کچھ بھی کہے لیکن ہمارے لئے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔عدالت نے سماعت کے دوران متروکہ وقف

املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدیق الفاروق کوہر پیشی پر حاضری کا کہا تھا لیکن وہ کیوں نہیں آئے، کہیں میرے ہاتھوں چیئرمین کو کچھ ہو نہ جائے، خدا کا واسطہ ہے متروکہ وقف املاک نقصان نہ کرے کیوں نا عدالت متروکہ وقف املاک کا انتظام سنبھال لے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہاں پربیٹھ کرآنکھیں کھلی رکھنا پڑتی ہیں، سیاسی اقرباپروری کاخاتمہ کریں گے، جہاں ادارے

کچھ نہیں کریں گے ہم کریں گے، پھر دائرہ اختیار سے تجاوز کا شکوہ نہ کیاجائے، چکوال سے سارا لائم اسٹون بھارت بھیجا جارہاہے، کٹاس راج مندر میں شری ہنومان کی مورتیاں نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک کی جائیدادوں اور آمدنی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تفصیلات نہ آئیں توپھرصدیق الفاروق کوچلے جاناچاہیے، اس عہدے پربیٹھے ہر شخص کوقانونی چیزیں بھی دیکھناہوتی ہیں لیکن پارٹی سیکرٹریٹ میں اخبارات اکٹھے کرنے والے کواہم عہدے پرلگادیاگیا، صدیق الفاروق کی اہلیت 30سالہ سیاسی خدمات ہیں ٗآئندہ سماعت پرصدیق الفاروق سے قانونی نقطے پر پیراگراف لکھواؤں گا۔ کیس کی آئندہ سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…