بھلوال میں نو عمر بچے سے بد فعلی ،ننھے انڈا فروش علی رضا کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلے میں پھنداڈال کر قتل کرنے کے ثبوت سامنے آ گئے،لرزہ خیزانکشافات

18  جنوری‬‮  2018

حیدرآبادٹا ؤن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے بھلوال میں نو عمر بچے سے بد فعلی کے بعد قتل کرنے کے وقت والد کی طرف ملزمان کے عدم گرفتاری پر میاں نواز شریف کے کوٹ مومن جلسے کے دوران احتجاج پر نوٹس لیتے ہوئے افسران کی سرزنش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرنے کا انکشاف ہو ا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ننھے انڈا فروش مقتول علی رضا کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلے میں پھنداڈال کر

قتل کرنے کے شواہد سامنے آ گئے مقتول کی انڈے فروخت کرنے کے لیے اٹھائی جانے والی بالٹی اور خون آلود کپڑے پولیس نے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی مریم نواز کے چھ جنوری کو ہونے والے جلسے میں نذیر نامی شخص کی طرف سے بیٹے کے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے احتجاج کے باعث ہونے والے موقع پر ہنگامی طور پر پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے بات نہ سننے اور اس کے والد کی طرف سے معصوم بیٹے کے قتل کے احتجاج کے واقعہ پر فوری نوٹس لیا جس میں آئی جی پنجاب عارف نواز خان ، ڈی آئی جی سرگودھا اختر عباس اور ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کو مقتول کے والد سمیت لاہور طلب کیے جانے کے بعد متعلقہ ڈی ایس پی صغیر وڑائچ ، ایس ایچ او بھلوال فاروق حسنات ، تفتیشی آفیسر فخر چوہان کو معطل کرنے کا حکم دیا اور پولیس افسران کی بچے کے ملزمان گرفتار نہ کرنے پر فرانزک لیبارٹری اور شواہد جمع نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا 16نومبر2017کو بھلوال کے علاقہ میں معصوم بچے کی برہنہ نعش ملنے کے بعد پولیس نے معاملہ کو عام روٹین کے مطابق ڈیل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا لیکن تحیقیقات میں غفلت برتی تھی۔ تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے معصوم مقتول علی رضا کے والد کو لاہور بلا کر انصاف کی یقین دہانی کرائی اور افسران کی کارکردگی پر برہمی کا

اظہار کیا تھا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکل پولیس بھلوال نے مقتول علی رضا کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا اور مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ملزمان نے مبینہ طور پر علی رضا کے قتل اور زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے ذرائع کے مطابق ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا جن کے مقدمات تک درج نہیں ہوئے ہیں دوسری جانب قصور واقعہ کے بعد بھلوال میں قتل ہونے والی جواں سالہ لڑکی اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے سے درندگی کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے آئندہ چند روز میں رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی مزید برآں قاتل اور مقتولین کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرا لیے گئے ہیں رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی پولیس حکام نے سخت سزا دلوانے کا عندیہ دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…