کوئٹہ پھر خون میں نہا گیا ،2ایف سی اہلکار اور 2خواتین پولیو ورکرز شہید

18  جنوری‬‮  2018

کوئٹہ(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکارجاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ڈبل روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک  اہلکارجاں جب کہ 2 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ

اہلکار ڈیوٹیکے لیے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت شوکت اورالیاس کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی محمد جاوید کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں 3 اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا تھا۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع اور دوسری شدید زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ریسکیو اہلکاورں نے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیں جہاں ضابطے کی کاررروائی کرکے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…