قصور میں زینب کے قتل پر آنسو بہانے والے مردان کی تین سالہ عاصمہ کے قتل پر خاموش کیوں؟شہباز شریف قصور پہنچ گئے، قاتل پکڑنے کی خوشخبری سنانے کے بجائے مخالفین پر برس پڑے

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کے قتل کی گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی اور دیگر ٹیمیں بھرپور کوششیں کر رہی ہیں، عسکری انٹیلی جنس ایجنسیاں بھرپور معاونت کر رہی ہیں، پنجاب فرانزک لیب بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، دن رات نگرانی کر رہا ہوں، پوری امید ہے کہ قاتل جلد گرفتار کر لیا جائے گا، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،

زینب کے اہل خانہ کے دکھ میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، زینب کے رشتہ دار، محلہ دار اور قریبی عزیز آگے بڑھ کر جے آئی ٹی کی معاونت میں اپنا کردار ادا کریں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری کوششوں کو قبول فرماتے ہوئے ہمیں اپنے نیک مقصد میں کامیاب کرے۔شہباز شریف کی قصور میں میڈیا سے گفتگو۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فرانزک لیب اور نادرا کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور افسران نہایت تندہی سے قاتل کو پکڑنے کیلئے سرگرم ہیں۔ قاتل کو پکڑنا اولین ترجیح ہے، غفلت برتنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مردان میں 3سالہ ننھی عاصمہ کیساتھ بھی جنسی زیادتی کے بعد قتل کا انکشاف سامنے آیا ہے جسے بین الاقوامی میڈیا بھی رپورٹ کر رہا ہے، باچا خان یونیورسٹی میں مشال خان کا قتل ہو یا ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوان لڑکی کو برہنہ کر کے شہر میں گھمانے کا دردناک واقعہ ہو یہ سب واقعات پورے ملک کیلئے غم کا باعث ہیں مگر جو لوگ آج مال روڈ لاہور میں جمع ہوئے ہیں کیا انہوں نے زینب کے علاوہ ان واقعات پر بھی کبھی دعا کی، ان واقعات میں کیا یہ ان جگہوں پر گئے۔ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب ان لوگوں کو دینا چاہئے۔ میں اپنے آپ کو زینب واقعہ میں جوابدہ سمجھتا ہوں، زینب واقعہ پر آکر آنسو بہانے اوردعائیں کرنے والے اب مردان کیوں نہیں جاتے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…