آج میاں نواز شریف نے کس مشہور فلم کا ذکر کیا؟نوازشریف کی پوری زندگی کس چیزپر مبنی ہے؟علامہ صاحب میں ایسا کون سا جادو ہے جس نے زرداری صاحب اور خان صاحب دونوں کو موم کر لیا؟جاوید چودھری کاتجزیہ

16  جنوری‬‮  2018

خواتین وحضرات ۔۔ آج میاں نواز شریف نے نیب کورٹ کے سامنے اپنی تیرہویں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک فلم کا ذکر کیا ،وہ فلم کون سی تھی‘ یہ میاں نواز شریف کو یاد ہے اور نہ ہی عوام کو ۔۔لیکن انڈیا کی ایک بہت ہی مشہور فلم تھی گجنی‘ یہ پورے ملک کو یاد ہے (اس) فلم کا ہیرو ’’شارٹ ٹرم میموری لاس‘‘ کا شکار تھا‘ وہ ہر بات چند منٹ بعد بھول جاتا ہے اور وہ (اس) بات کو یاد رکھنے کیلئے اپنی جیب میں تصویریں رکھتا تھا‘ ہمارے سیاستدان بھی گجنی کے ہیرو ہیں ۔۔لیکن یہ (فل) کی بجائے ہاف شارٹ ٹرم میموری لاس کا شکار ہیں‘

یہ ہر وہ بات جلد بھول جاتے ہیں جو ۔۔ان کے مفاد کے خلاف ہوتی ہے اور یہ ہر وہ بات آخری سانس تک یاد رکھتے ہیں جو ۔۔ان کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے‘ میاں نواز شریف کی پوری زندگی ۔۔اس ہاف میموری لاس پر مبنی ہے‘ صدر غلام اسحاق خان نے 1990ء میں کرپشن کے الزامات پر بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کی‘ میاں صاحب نے صدر کے اقدام کی تعریف کی‘ (اسی) صدر نے انیس سو ترانوے میں (انہی) الزامات میں میاں صاحب کی حکومت ختم کی‘ میاں صاحب نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا‘فاروق احمدلغاری نے 1996ء میں بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کی‘ وہ اچھے تھے‘ وہی فاروق لغاری میاں صاحب سے الجھ پڑے وہ برے ہو گئے‘ آپ کسی دن میاں صاحب کی پوری فلم دیکھ لیں‘ آپ کو محسوس ہو گا جہاں جہاں میاں صاحب کو فائدہ ہوتا رہا وہ فلم ٹھیک ٹھاک چلتی رہی اور جہاں نقصان ہوا وہ فلم فلاپ ہو گئی‘ وہ میاں صاحب جو آج اپنے کیس کے بارے میں کہتے ہیں( سمجھ نہیں آتی یہ کیس کیا ہے) یہ یوسف رضا گیلانی کے کیس کے بارے میں کہتے تھے (استعفیٰ دو‘ گھر جاؤ‘ ووٹ لو) پرانی فلمیں کیوں اچھی تھیں اور نئی فلم کیوں فلاپ ہے شاید پرانی فلموں کے ہیرو میاں صاحب خود ہوتے تھے چنانچہ وہ بہت اچھی چلتی تھیں اور یہ کیونکہ آج کی فلم کے ولن ہیں چنانچہ یہ فلم زبردستی چلائی جا رہی ہے۔ فلم آج بھی اچھی ہے‘ بس میاں صاحب کا وقت اچھا نہیں چل رہا‘ یہ وقت بدل گیا تو میا ں صاحب ۔۔انہی ڈائریکٹروں کی فلموں کو پسند کرنا شروع کر دیں گے۔

ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ( عمران خان/ زرداری/ طاہر القادری) کل کی تحریک کامیاب ہو یا نہ ہو لیکن علامہ طاہر القادری داد کے مستحق ہیں‘ یہ آصف علی زرداری اور عمران خان دونوں کو ایک کنٹینر پر چڑھانے میں کامیاب ہو گئے‘ علامہ صاحب میں ایسا کون سا جادو ہے جس نے زرداری صاحب اور خان صاحب دونوں کو موم کر لیا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ کیا بلوچستان کے بعد پنجاب کی باری ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…