پانچ سالہ پاکستانی بچی متحدہ عرب امارات میں زندگی اور موت کی کشمکش میں، فوری مدد نہ کی گئی تو زندہ نہیں رہ پائے گی، باپ نے دنیا بھر کے مخیر افراد سے مدد کی اپیل کر دی

15  جنوری‬‮  2018

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دل انسانی جسم کا اہم جزو ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اگر دل ہی کام کرنا چھوڑ جائے تو انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے، ایک پانچ سالہ پاکستانی بچی جس کا نام اُم عروہ ہے کا دل تبدیل کیا جانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کا دل پیدائشی طور پر ایک گیند کی شکل میں ہے۔ گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2013ء میں اس کی ایک اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے لیکن دل کی حالت اتنی زیادہ خراب ہے کہ اس

کے مزید آپریشن یا دل کی تبدیلی کیے بغیروہ زندہ نہیں رہ پائے گی۔ اس بچی کے والد عرفان عالم نے کہا کہ وہ اب تک اپنی بچی کے علاج پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کر چکے ہیں اور اس وقت متحدہ عرب امارات میں بالکل بے روزگار ہیں، عرفان عالم نے کہا کہ اس وقت ان کے پاس بچی کا علاج کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کا بہترین کاروبار تھا مگر بچی کے علاج کی بدولت ان کے پاس کچھ نہیں بچا، کاروبار بھی ٹھپ ہو گیا، عرفان عالم نے بتایاکہ وہ اپنی اہلیہ اور تین بیٹیوں کے ہمراہ پاکستان میں سب کچھ بیچ کر متحدہ عرب امارات میں منتقل ہوا مگر اب ان کے ویزوں کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے اور کوئی نوکری بھی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اُمِ عروہ کے فوری طور پر مزید آپریشنز یا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنا ہو گا۔ عرفان عالم نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی بچی کو بچانے میں اس کی مدد کریں۔ پاکستانی بچی جس کا نام اُم عروہ ہے کا دل تبدیل کیا جانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کا دل پیدائشی طور پر ایک گیند کی شکل میں ہے۔ گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2013ء میں اس کی ایک اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے لیکن دل کی حالت اتنی زیادہ خراب ہے کہ اس کے مزید آپریشن یا دل کی تبدیلی کیے بغیروہ زندہ نہیں رہ پائے گی۔ اس بچی کے والد عرفان عالم نے کہا کہ وہ اب تک اپنی بچی کے علاج پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کر چکے ہیں اور اس وقت متحدہ عرب امارات میں بالکل بے روزگار ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…