اہم عرب ملک میں نواز شریف نے دو محل خرید لیے، تصاویر بھی سامنے آ گئیں، یہ محل سعودی عرب میں نہیں بلکہ کہاں ہیں؟ کیوں خریدے گئے، حیرت انگیز انکشافات

15  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے لیے دوحہ میں دو رہائشی گھر خرید گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خاندان کی رہائش کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دو نئے گھر خریدے گئے ہیں یہ گھر سات ہزار سکوائر میٹر پر مشتمل ہیں جو کسی محل سے کم نہیں ہیں۔ یہ گھر بین الاقوامی شہرت یافتہ تعمیراتی کمپنی

ٹیری نووآرکیٹکچرز نے بنائے ہیں اور یہ محل نما گھر رائل ریذیڈینشیا اور بیچ ہاؤس کے نام سے موسوم ہیں، یہ گھر دو سے تین سوئمنگ پول، میٹنگ ہال، رہائشی کمرے اور لان پر مشتمل ہیں۔ اخبار کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کی طرف سے آئندہ شریف خاندان کو پناہ نہ دینے کے اعلان کے بعد قطر میں ان کے لیے گھروں کی خریداری خاصی معنی خیز اور اہمیت کی حامل ہے اور ان محل نمل گھروں کی خریداری کے لیے ماضی میں پاکستان کی سیاست اور احتساب سے جڑے ایک لیگی رہنما کا اہم کردار ہے اور اسے خریدنے کا مقصد یہی ہے کہ مستقبل قریب میں نواز شریف فیملی کو رہائش کے لیے مشکلات پیش نہ آئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاں یہ مکانات خریدے گئے ہیں وہاں اس ایریے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے لیے رہائش گاہیں حاصل کر لی گئی ہیں اور یہ سارے معاملات قطر میں موجود نیب کے سابق سربراہ سیف الرحمان دیکھ رہے ہیں تاکہ حالات خراب ہو جانے کی صورت میں رہائش کا مسئلہ درپیش نہ ہو، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی ڈیل کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کسی وقت بھی مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سر پر حدیبیہ پیپرز ملز کا خطرہ بدستور منڈلا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خاندان کی رہائش کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دو نئے گھر خریدے گئے ہیں یہ گھر سات ہزار سکوائر میٹر پر مشتمل ہیں جو کسی محل سے کم نہیں ہیں۔ یہ گھر بین الاقوامی شہرت یافتہ تعمیراتی کمپنی ٹیری نووآرکیٹکچرز نے بنائے ہیں اور یہ محل نما گھر رائل ریذیڈینشیا اور بیچ ہاؤس کے نام سے موسوم ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…