پاکستان لرز اٹھا، زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

  اتوار‬‮ 14 جنوری‬‮ 2018  |  16:27

اسلام آباد /پشاور(آئی این پی ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ،پشاور ،سوات اورگردونواح میںپانچ اعشاریہ ایک شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،عوام کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آے ۔ اتوار کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، سوات ،مینگورہ،لنڈی کوتل ،بٹ خیلہ ،مالاکنڈاور پشاور وگردونواح کے علاقوںمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے خوفزدہ عوام کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کامرکز 191کلومیٹرزیرزمین کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ ہے ۔تاہم زلزلے

سے علاقے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں