بڑے بڑوں کی چھٹی،عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

13  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے قائد ایوان کیلئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، عبدالقدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہر ی کے استعفیٰ کے بعد آج نئے قائدایوان کے انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں عبدالقدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کر لیا گیا ہے۔ عبدالقدوس بزنجو نے پہلی مرتبہ 2002میں مشرف دور

میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔ 2013میں ق لیگ کے ٹکٹ سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ جامعہ بلوچستان سے ماسٹر میں انگلش کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے حلقہ سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم ووٹ 544حاصل کئے۔ عبدالقدوس بزنجو 1974میں بلوچستان کے ضلع آروان کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں ہو گی جہاں وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے۔اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو کو 41 ووٹ ملے۔ 65 رکنی ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے لیے 33 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جن میں ق لیگ کے میر عبدالقدوس بزنجو جبکہ پشتونخوا میپ کے دو امیدوار عبدالرحیم زیارتوال اور سید لیاقت آغا شامل تھے۔ تاہم انتخاب سے قبل رحیم زیارتوال اپنی پارٹی کے امیدوار سید لیاقت آغا کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو امیدواروں میں وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے مقابلہ ہوا۔ میر عبدالقدوس بزنجو کو اپوزیشن اتحاد کی حمایت حاصل تھی جس میں جمعیت علمائے اسلام ، بلوچستان نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…