ایٹمی میدان میں بھی امریکہ بھارت کی مدد کیلئے کھل کرسامنے آگیا،چند ہی دنوں میں ٹرمپ کیا اعلان کرنیوالے ہیں؟تشویشناک انکشافات،پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

12  جنوری‬‮  2018

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں امریکہ کے سفیر کینتھ جسٹر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نیوکلیر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے نئی دہلی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ نئی دہلی میں بھارت امریکہ تعلقات پر اپنی پہلی پالیسی تقریر کر رہے تھے۔بھارت نے جوہری تجارت کو کنٹرول کرنے والے اس 48 رکنی گروپ میں شمولیت کے لیے درخواست دے رکھی ہے لیکن چین اس بنیاد پر اسکی

مخالفت کر رہا ہے کہ اس نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں۔امریکی سفیر نے خود کو بھارت کا دوست بتایا اور کہا کہ جب انہوں نے اپنے کاغذات بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو پیش کیے تھے تو انہوں نے مجھے بھارت کا دوست قرار دیا تھا۔ ایسا بہت سے لوگ کہتے ہیں اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے بھارت امریکہ اسٹریٹجک تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسٹریٹجک رشتے دیرپا ثابت ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ آئندہ سال بھارت کے ساتھ بڑے دفاعی سودے کرے گا۔ ہم آئندہ سال جنگی طیاروں، جدید ترین ہیلی کاپٹروں اور انٹیلی جنس تبادلے کے سلسلے میں بعض سودوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ بھارت اور امریکہ کے مابین دفاعی تجارت 15 بلین ڈالر ہے اور ہم اسے جاری رکھیں گے‘‘۔امریکی سفیر نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی سیاست دانوں کا یہ واضح موقف ہے کہ ہم کراس بارڈر دہشت گردی اور دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہوں کو قطعاً برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے بھارت امریکہ تجارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے’’ امریکہ فرسٹ‘‘اور وزیر اعظم مودی کے’’ میک ان انڈیا‘‘ میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت خطے میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے لیے ایک متبادل مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…