زینب کا قاتل واقعی میں گرفتار ہوگیا ہے یا نہیں؟افواہوں کا ڈراپ سین،پنجاب حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا

12  جنوری‬‮  2018

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف زینب قتل کیس کی خود نگرانی کر رہے ہیں ،ز ینب قتل کیس کی جدید خطوط پر تفتیش جاری ہے اور جے آئی ٹی نے بھی اپنا کام شروع کر دیاہے ،شواہد کی جانچ کے بعد مشتبہ شخص کے قریب پہنچ گئے ہیں ،مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور امید ہے کہ جلد اس سلسلے میں بریک تھرو ہوگا،کوئی ایک شخص ہے جو تسلسل کے ساتھ بچیوں کو اغوا ء کے بعد قتل کر رہا ہے،

زینب کے اہلخانہ کے دکھ کا مداوا صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہم ملزم تک پہنچیں اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ جب ہم فوکس تحقیقات کریں۔ ان خیالات صوبائی وزراء رانامشہود احمد خان، خواجہ عمران نذیر نے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر قصور کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ،وسیم اختر شیخ،رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں،صدر بارایسوسی ایشن قصور ملک ریاض احمد خاں،حاجی صفدر انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، زینب قتل کیس کی جدید خطوط پر تفتیش جاری ہے اور جے آئی ٹی نے بھی اپنا کام شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ بہت جلد اس کیس میں بریک تھرو ہوگا ۔نہ صرف قاتل کو نشان عبرت بنائینگے بلکہ آئندہ بھی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت موثر حکمت عملی بنا رہی ہے ۔ صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں ہم سب کو ملکر ان چند شر پسند عناصر کا مقابلہ کرنا ہے اور شہر میں امن کی فضا کو دوبارہ بحال کرنا ہے ۔ زینب کی موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور مقتولہ کے قاتلوں کو کیس صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ متعلقہ ادارے زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے

تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ جدید خطور پر جاری تفتیش میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جلد زینب کا قاتل قانون کے شکنجے میں ہوگا۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ جلد از جلد زینب کے قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے یہی وجہ ہے کہ وزراء قصور میں موجود ہیں اور اس سلسلے میں جاری تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قصور کی سیاسی قیادت اس سانحہ پر افسردہ ہے اور شہر کی سیاسی،سماجی تنظیموں ، تاجروں ، وکلاء اور صحافی برادری کیساتھ ملکر شہر کی فضا ء کو شر پسند عناصر سے پاک کرنے اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔

انہوں نے شہریوں سے پر امن رہنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی تا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تمام توجہ زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے پر لگا سکیں ۔ ملک احمد خاں نے مزید کہا کہ میڈیا سمیت تمام طبقات کو روزانہ کی بنیاد پر اس کیس میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ رکھا جائیگا تا کہ شر پسند عناصر کو جھوٹا پراپیگنڈاکرنے کا موقع نہ مل سکے ۔ انہوں نے کہاکہ زینب قتل کیس میں لیڈ ملی ہے اور امید ہے کہ جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے ،کوئی ایک شخص ہے جو تسلسل کے ساتھ بچیوں کو اغوا ء کے بعد قتل کر رہا ہے،شہادتوں کی بنیاد پر لگتا ہے کہ قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کا قاتل کوئی سیریل کلر ہے۔انہوں نے کہا کہ شواہد کی جانچ کے بعد مشتبہ شخص کے قریب پہنچ گئے ہیں اور 24 گھنٹے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…