انتظار کی گھڑیاں ختم، امریکہ کھل کرسامنے آگیا،ڈالر لینے ہیں تو یہ تمام کام کرنے ہونگے، مطالبات سامنے آگئے

9  جنوری‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکانے کہاہے کہ پاکستان سے چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، پاکستان سے ہماری توقعات سیدھی سادھی ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک کی قیادت اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو مزید پاکستانی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں دستیاب نہ ہوں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کر سکیں۔ ایک ثابت قدم فیصلے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں

۔پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض اتحادی فنڈ یعنی کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں سال 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے۔ پاکستان کو سال 2017 کے کولیشن سپورٹ فنڈز میں سے تاحال کوئی رقم نہیں ملی جبکہ سال 2016 کے فنڈ سے پچاس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم 2017 کے شروع میں ملی تھی۔ امریکہ نجی سطح پر پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ مخصوص انفرادی چیزوں پر ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو نجی سطح پر نمٹایا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ممکن طور پر یہ فائدہ مند ثابت ہوں اور یہ وہ ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔داعش کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ اور اتحادیوں کے ہلاک ہونے والے مجموعی فوجیوں سے زیادہ پاکستان نے اپنے فوجیوں کی جانیں گنوائی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کرنل روب میننگ نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ہماری توقعات سیدھی سادھی ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک کی قیادت اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو مزید پاکستانی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں دستیاب نہ ہوں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ ایک ثابت قدم فیصلے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان روب میننگ نے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض اتحادی فنڈ یعنی کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں سال 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے۔

انھوں نے اس کے ساتھ وضاحت کی کہ یہ امداد منسوخ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا نیا شیڈول دیا گیا ہے بلکہ اسے معطل کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو سال 2017 کے کولیشن سپورٹ فنڈز میں سے تاحال کوئی رقم نہیں ملی جبکہ سال 2016 کے فنڈ سے پچاس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم 2017 کے شروع میں ملی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی معطلی اس وقت مستقل نہیں ہے جبکہ سکیورٹی امداد اور دیگر زیر غور ترسیلات کو منجمد کر دیا جائے گا تاہم اس وقت ان کو منسوخ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ری شیڈول کیا جا رہا ہے

کیونکہ ہم امید رکھے ہوئے ہیں کہ پاکستان ان دہشت گردوں اور عسکری گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا جن کے خلاف ہم چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو بتایا دیا ہے کہ اس کو اس سمت میں کیا مخصوص اور ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔پینٹاگون کے ترجمان نے اس کے ساتھ بتایا کہ امریکہ نجی سطح پر پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلاامتیاز جنگ کرنے پر تیار ہے۔اس کے ساتھ انھوں نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی پانچ جنوری کی نیوز کانفرنس کا حوالہ دیتے ہؤیے کہا کہ انھوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو اختلافات ہیں،

بعض معاملات پر شدید اختلافات ہیں اور ہم ان پر کام کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق مخصوص انفرادی چیزوں پر ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو نجی سطح پر نمٹایا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ممکن طور پر یہ فائدہ مند ثابت ہوں اور یہ وہ ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ پینٹاگون کے ترجمان نے بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ اور اتحادیوں کے ہلاک ہونے والے مجموعی فوجیوں سے زیادہ پاکستان نے اپنے فوجیوں کی جانیں گنوائی ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…