امریکہ کی جانب سے امداد روکے جانے کی تصدیق،اب نہ امداد اور نہ ہی اتحاد،افغان مہاجر واپس لے جاؤ!پاکستان نے جواب میں دھماکہ خیز اعلان کردیا

2  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد /واشنگٹن (این این آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے مخالف بیان کے بعد امریکہ نے پاکستان کی 25کروڑ 50لاکھ ڈالر امداد کی فوجی امداد روک لی ہے جس کی پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے ۔منگل کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد جاری نہیں کی جائے گی۔امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے تعاون کا جائزہ لے رہی ہے۔

مذکورہ عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ امریکہ پاکستان سے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توقع رکھتا ہے اور جنوبی ایشیاء سے متعلق حکمت عملی میں پاکستان کا کردار ہمارے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگا جس میں مستقبل کی سیکیورٹی معاونت بھی شامل ہے۔دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے 25کروڑ 50لاکھ ڈالر امداد روکے جانے سے آگاہ کر دیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے امداد روکے جانے کا پہلے ہی انداز ہ تھا ۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے امریکی امداد روکے جانے کے حوالے سے پہلے سے متبادل انتظامات کر رکھے ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ امریکی امدادکی بندش سے پاکستان کی مالی ضروریات متاثرنہیں ہونگی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برس اگست میں یہ مؤقف اپنایا تھا کہ امریکا 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی قسط عارضی طور پر روک رہا ہے جو اس وقت تک جاری نہیں کی جائے گی جب تک پاکستان دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ’’ڈو مور‘‘ کے لیے آمادہ نہیں ہوتا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔ جبکہ

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے، آئندہ کسی بھی جنگ میں امریکہ کے اتحادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی امریکہ سے کوئی امداد لیں گے ٗپاکستان اپنی جغرافیائی سالمیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ بند گلی میں پہنچ چکا ہے اور اب وہ اپنی ان ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی شراکت داری میں ہمیشہ نقصان ہی ہوا ہے، آئندہ کسی بھی جنگ میں امریکہ کے اتحادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی امریکہ سے کوئی امداد لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس رقم کی بات کرتے ہیں چاہیں تو اس رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرا لیں اور اس آڈٹ کے لیے وہ کسی بھی امریکی کمپنی کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں، ٹرمپ یہ آڈٹ کرا کے دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا کام پاکستان نے اپنے وسائل سے شروع کیا ہے اور افغانستان کو بھی چاہیئے کہ وہ ایسے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ یہ دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 60 سے 70 ہزار لوگ روزانہ پاک افغان سرحد عبور کرتے ہیں اس لیے ان کی اس نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے مناسب انتظام کا ہونا بہت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی اپنے وطن باوقار واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں اس لیے اب انہیں افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہیءں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی کل امداد کے بارے میں تفصیلات بھی بتائیں گے جس کا ذکر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کیا ہے۔ خواجہ محمد آصف کہنا تھا کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کا جامع جواب بھی دے گا اور یہ معاملہ پارلیمان میں بھی رکھا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی سالمیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنے مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…