2014کا دھرنا تو آپ کو یاد ہی ہوگا،اس دھرنے میں راحیل شریف نے کیا کردار ادا کیاتھا،تہلکہ خیز انکشاف ‎

2  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2014کا جو دھرنا تھا اس میں  راحیل شریف نے بظاہر تو کردار ادا نہیں کیا لیکن پہلے پہل انہوں نے اور ان کے انٹیلی جنس چیف نے دھرنے والوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔جس کی وجہ سے عمران خان نے تیسرے

امپائر اور امپائر کی انگلی کا نام لیا۔ جب معاملہ بڑھا تو پھر نواز شریف نے راحیل شریف کو نبلا لیا اور کہا کہ ہماری مدد کریں ، ہم پھنسے ہوئے ہیں کچھ کریں۔ راحیل شریف بھی یہی چاہتے تھے کہ نواز شریف فوجی قیادت کوبلا کر کہیں کہ ہمیں بچاﺅ۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد انہوں نے جس جس کو دھرنے والوں کے لیے آگے کیا انہیں کھینچ لیا انگلی اور پھر امپائر کی انگلی بھی کھڑی نہیں ہوئی۔ جن جن کو آگے کیا گیا تھا ان کو ادھر ادھر کر دیا گیا۔واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف نے کم و بیش 126 دن نواز حکومت کیخلاف دھرنا دیا تھا کہ اسی دوران سانحہ آرمی  پبلک سکول پشاور ہوگیا جس کے باعث عمران خان نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔لیکن 2017 میں عمران خان پانامہ کیس میں نوازشریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…