شریف برادران کی سعودی ولی عہد سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات،کیا باتیں ہوئیں،جانئے

2  جنوری‬‮  2018

ریاض،اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شریف برادران کی ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف سعودی ولی عہد کےطیارے میں ہی مدینہ

منورہ روانہ ہوئے۔شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جس کے بعد وہ دوبارہ جدہ روانہ ہوئے جہاں سے عمرے کیلئے مکہ مکرمہ گئے۔ترجمان شریف خاندان نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہوں نے 6 روز قیام کیا۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ ریاض میں نواز شریف اوران کے بھائی شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف نے سعودی ولی عہد کی جانب سے فراہم کیے گئے طیارے پر مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کیلئے روانہ ہوئے۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو فراہم کیے جانے والے طیارے کی تصویر بھی پیش کی جس میں نواز شریف کو سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…