پاکستانیوں کیلئے دبئی کا وزٹ ویزا بند، پابندی کیوں لگائی گئی، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

19  دسمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) پاکستانیوں کیلئے دبئی کا وزٹ ویزا بند، پابندی کیوں لگائی گئی، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی،کرسمس اور سالِ نو کے موقع پر تقریبا 3 لاکھ پاکستانی دبئی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کے لیے دبئی کا وزٹ ویزا عارضی طور پر بند کردیا۔چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نعیم شریف کے مطابق گذشتہ روز دبئی کے وزٹ ویزے کے لیے بھیجی گئیں تمام درخواستیں بغیر وجہ بتائے مسترد کردی گئیں

اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو تاحکم ثانی دبئی وزٹ ویزے کے لیے مزید درخواستیں جمع کرانے سے بھی روک دیا ہے ایسوسی ایشن کے نائب صدر ندیم شریف کے مطابق اس وقت تقریبا تین لاکھ پاکستانی دبئی میں موجودہیں جب کہ مزید ہزاروں افراد دبئی جانے کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ وزٹ ویزا پر پابندی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی کی وجہ سے لگائی گئی ہو تاہم یہ پابندی وقتی ہے جو کہ آئندہ برس جنوری میں ختم کردی جائے گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…