ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال کی خبریں،اب کس حال میں ہیں؟قوم کے نام پیغام جاری

17  دسمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے کیونکہ ایسے لوگوں کی خواہشیں پوری ہونے لگیں تو پاکستان میں تو کوئی جانور بھی نہ زندہ بچے،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بالکل صحتمند ہوں،عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کسی نے انٹرنیٹ اور واٹس ایپ کے ذریعے میرے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی ۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے

کیونکہ ایسے لوگوں کی خواہشیں پوری ہونے لگیں تو پاکستان میں تو کوئی جانور بھی نہ زندہ بچے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ تمام کرم صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں جس کی بدولت میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحتمند ہوں۔ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، میری ان سے درخواست ہے کہ وہ مجھے ایسے ہی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ تعالی آپ سب کا حامی وناصر ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کو ہر شر اور برائی سے محفوظ رکھے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…