مشاہد اللہ نے عدلیہ کو نشانہ بنالیا، چیف جسٹس ثاقب نثار کیوں غصہ کا اظہار کررہے ہیں؟ اخلاقی یا قانونی طور پر بابے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کسی کو سسیلین مافیا ، گاڈفادر یا یہ ڈان کہے؟،انتہائی سنگین الزامات

17  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ آج کا بابا نواز شریف کو پاناما میں سزا نہ دینے یا نہ دینے کے بعد اقامہ میں سزا دے رہا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس کھولتا ہے ، میٹرو بس پورے پاکستان کیلئے ہے، لوڈ شیڈنگ پورے پاکستان کیلئے ختم ہوئی ہے صرف مسلم لیگ (ن) کیلئے نہیں، مجھے نہیں معلوم چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کیوں غصہ کا اظہار کررہے ہیں،

اخلاقی یا قانونی طور پر بابے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کسی کو سسیلین مافیا ، گاڈفادر یا یہ ڈان کہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ میٹرو بس پورے پاکستان کیلئے ہے، لوڈ شیڈنگ پورے پاکستان کیلئے ختم ہوئی ہے صرف مسلم لیگ (ن) کیلئے نہیں، یہ سارے منصوبے پورے پاکستان کیلئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کیوں غصہ کا اظہار کررہے ہیں، آج کا بابا نواز شریف کو پاناما میں سزا نہ دینے یا نہ دینے کے بعد اقامہ میں سزا دے رہا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس کھولتا ہے اور نیب کو ہدایت دیا ہے، جبکہ ریفرنس دائر کرنے کا کام وہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیلئے نہیں کرتا ، جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس کیوں نہیں بھجیے گئے۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ اخلاقی یا قانونی طور پر بابے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کسی کو سسیلین مافیا ، گاڈفادر یا یہ ڈان کہے، دیکھنا چاہیے کہ نواز شریف کو درست طریقے سے ہٹایا گیا یا نہیں، انہوں نے صرف اتنا کہا کہ انکے ساتھ انصاف نہیں ہوا، کچھ لوگوں کا خیال ہے آپکے ساتھ کچھ بھی ہو آپ کچھ نہ کہیں، اختلاف چوہدری نثار بھی کرتے ہیں اس میں ایسی کوئی بات نہیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے عوام کے سب سے بڑے لیڈر نواز شریف ہیں۔ خواہش ہے کہ نواز شریف 2018میں بھی وزیر اعظم بنیں ، سینٹ الیکشن اور جنرل الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔ مریم نواز ، حمزہ شہباز سمیت سب کا لیڈر نواز شریف ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ریلیف صرف شہباز شریف کو نہیں ملا، کیس میں صرف شہباز شریف ہی نہیں بلکہ پورا خاندان ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…