چاہے آپ پارلیمنٹ کے رکن رہیں یا نہ رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا ،نااہلی کے باوجود عمران خان، جہانگیر ترین سے متعلق بہت کچھ کہہ گئے

17  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نا اہلی کے باوجود جہانگیر ترین کو سیاسی میدان میں اپنے ساتھ رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین ! آپ کے پاس چاہے پارٹی عہدہ رہے یا نہ رہے، اور چاہے آپ پارلیمنٹ کے رکن رہیں یا نہ رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا، نیا پاکستان بنانے کی جانب سفر میں آپ ہمیشہ میرے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔عمران خان کا اپنی ٹوئیٹ میں مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان فرق یہ ہے کہ جہانگیر ترین اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا لیکن نواز شریف اب بھی پارٹی کے سربراہ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اسی طرح نواز شریف کو کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے پر مجرم قرار دیا گیا جبکہ جہانگیر ترین کے خلاف کوئی مالی بے ضابطگی نہیں پائی گئی اور انہیں محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نا اہل کیا گیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دیے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری خارجہ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی

کے اجلاس میں جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سیکریٹری جنرل کا عہدہ خالی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…