میرا موازنہ منی لانڈرنگ کے بادشاہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے،نوازشریف کو کیس کیلئے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا،عمران خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

15  دسمبر‬‮  2017

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ ن لیگ کے کرپٹ درباری مجھے اور میرے شوکت خانم کو برا بھلا کہتے تھے آج انہیں منہ کی کھانی پڑی ۔ مجھ پر ایک ایسے شخص نے کیس کیا جو خود منشیات فروش ہے اور اس پر منشیات فروشی کا مقدمہ چل رہا ہے، اللہ کاشکرگزارہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، ایک سال کی تلاشی کے بعد اپنے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی ہوئی ہے،

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے مجھے تلاشی کے بعد بری کیا جبکہ حدیبیہ کیس میں نواز شریف کو بچانے پر نیب کی سخت مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے پر بہت افسوس ہوا،جہانگیر ترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بزنس مین ہیں۔ سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ تلاشی میری ہوئی ہے اور عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ میرا موازنہ منی لانڈرنگ کے بادشاہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منشیات فروش کا دائر کردہ کیس ایک سال تک چلا۔ پوچھتا ہوں نواز شریف کو کیس کے لئے کوئی اور شخص نہ ملا۔ نواز شریف کو کیس کرنے کے لئے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا، ایک سال کی تلاشی کے بعد میرے حق میں فیصلہ آیا، میں نے اپنی ساری منی ٹریل عدالت میں دی اور 60 دستاویزات جمع کرائیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین نے چیلنج کیا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی اس طرح تلاشی لی گئی تو اس سے کچھ نہ کچھ مل جائے گا۔ خوشی یہ ہے کہ ایسی تلاشی کے بعد میرا سب کچھ لوگوں کے سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکلیف یہ ہے کہ میرا ایسے شخص سے ایک سال تک موازنہ کیا گیا جس نے غریب قوم کا پیسہ چوری کیا، ن لیگ کے کرپٹ لوگ سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر مجھے برا بھلا کہتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، حدیبیہ کیس میں نیب کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس نے نواز شریف کو بچایا اور پوری مدد کی، نیب نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا اور یہ فیصلہ میرٹ پر نہیں ہوا، پرانا چیئرمین قمر زمان چوہدری شریف مافیا سے ملا ہوا تھا، شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، ان کے پاس ہر چیز کا جواب قطری خط ہے، سب کو پتا ہے کہ خط فراڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر یا جہاز کے لئے پارٹی پیسے دیتی ہے، ہم کسی کے احسان مند نہیں۔جہانگیر ترین کے نااہلی کے فیصلے کے حوالے سے سربراہ تحریک انصاف نے کہا جہانگیرترین کے خلاف فیصلہ آنے پرافسوس ہواہے۔

جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے پر بہت افسوس ہوا، جہانگیرترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بزنس مین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادپرکیانظرثانی اپیل کرینگے، جہانگیرترین کا موازنہ ان ڈاؤکوں سے نہ کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ جہانگیر پر پورا اعتماد ہے، انہیں تکنیکی بنیادوں پر نااہل کیا گیا اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، فیصلے پر افسوس ہوا جس کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان کی خدمت کرنے کاموقع ملا ہے، خوشی ہے میں نے تلاشی دی اور سرخرو ہوا، لوگ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اسپتال کیلئے پیسے دیتے ہیں،

خوشی ہے اب میں کھل کر لوگوں کے سامنے آگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک معاشرے کے اندر اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں تو چوروں اور لٹیروں کا ایماندار اور دیانتدار لوگوں سے موازنہ کیا جاتا ہے۔جو لوگ دیانتداری سے اس ملک میں رہتے ہیں ان کا چوروں اور ڈاکوؤں سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں میں بیٹھے مافیاز نے نوازشریف کو بچایا ہے۔ جب ایک مافیا کرپشن کرتا ہے تو وہ اداروں میں اپنے لوگ بٹھاتا ہے پھر کرپشن کرتا ہے ۔ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شہباز شریف کو بچایا جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…