اب ملک پھر بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے،محمد نواز شریف نے اپنی ہی پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود سنگین الزامات عائد کردیئے

14  دسمبر‬‮  2017

لندن(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا تھامگر اب ملک ایک بار پھر بدحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، سی پیک کے منصوبے بھی پہلے کی طرح تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے،28

جولائی جیسے فیصلے قوموں کیلئے انتشار کا باعث بنتے ہیں۔لندن میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک ایک بار پھر بدحالی کی جانب بڑھنا شروع ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں بجلی کا بحران تھا، ہم نے اسے ختم کیا اور آج کل طلب سے بھی زیادہ بجلی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا تھا لیکن اب اس نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا لیکن اب ملک ایک بار پھر بدحالی کی جانب بڑھنا شروع ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے بھی سست روی کا شکار ہو گئے ہیں اور ان میں بھی پہلے جیسی تیزی نہیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں سٹاک ایکسچینج اوپر چڑھتا اور آگے بڑھتا تھا مگر اب وہ بھی نیچے آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر مستحکم ہونے کے اثرات لازمی طور پر پڑتے ہیں اور یقیناًیہ صورتحال نہایت افسوسناک ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے قوموں کیلئے انتشار کا باعث بنتے ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…