ایازصادق نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا،اب معجزہ ہوتا نظر نہیں آرہا،حکومت کے جانے کے بعد کیا ہوگا، گریٹر پلان کیا ہے؟کیا عمران خان کل نااہل ہوجائیںگے؟جاوید چودھری کے انکشافات‎

14  دسمبر‬‮  2017

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے مایوسی کے اظہار نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا‘ کل ایاز صادق نے دو مختلف انٹرویوز میں کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی، آج بھی سپیکر نے میڈیا سے گفتگو کی ،ملک کے مختلف لیڈروں نے سپیکر کے خیالات پراپنا رد عمل دیا، سپیکر ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈر کے خیالات سے محسوس ہوتا ہے خطرہ موجودہے اور یہ اسمبلیاں اب شاید شاید اور شاید ہی اپنی مدت پوری کر سکیں

اور حکومت اگر سسٹم کو کھینچ کر سینٹ کے الیکشنوں تک لے جاتی ہے تو پھر یہ واقعی بہت بڑا معجزہ ہو گا اور مجھے یہ معجزہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا‘ یہ حکومت اپنے پورے سسٹم کے ساتھ کسی بھی وقت فارغ ہو جائے گی اور حکومت کے جانے کے بعد جلد الیکشن کا امکان بھی ختم ہو جائے گا‘ کیئر ٹیکر گورنمنٹ کو بہرحال ملک کو ٹریک پر واپس لانے کیلئے کم از کم دو اڑھائی سال درکار ہوں گے‘ کیا واقعی کوئی گریٹر پلان موجود ہے‘ یہ پلان کون بنا رہا ہے اور کیوں بنا رہا ہے اور حکومت جانتے بوجھتے ہوئے بھی اس گڑھے میں کیوں گر رہی ہے؟یہ حالات کو ٹھیک کیوں نہیں کر رہی؟ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ کل سپریم کورٹ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ سنائے گا شاید کل دونوں میں سے کوئی ایک قربان ہو جائے لیکن میری ذاتی رائے ہے عمران خان کو فارغ نہیں ہونا چاہیے‘ ملک میں ایک طویل وقفے کے بعد عمران خان کی شکل میں رئیل اپوزیشن سامنے آئی ‘ یہ رئیل اپوزیشن جمہوریت اور سسٹم دونوں کی بقا کیلئے ضروری ہے‘ اس کا قائم رہنا ضروری ہے‘ آپ خود سوچئے اگر عمران خان بھی ڈس کوالی فائی ہو جاتے ہیں تو پھر پیچھے کون بچے گا‘ میاں نواز شریف فارغ ہو چکے ہیں‘ پیپلز پارٹی سندھ میں بھی اپنی سروائیول کی جنگ لڑ رہی ہے اور اگران حالات میں عمران خان بھی ڈس کوالی فائی ہو جاتے ہیں تو آپ خود سوچئے پھر جمہوریت کہاں سٹینڈ کرے گی‘ ملک میں ڈیموکریسی کا کیا فیوچر ہو گا؟

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…