پانامہ کیس سے کرپٹ مافیا کو پیغام گیا کہ اب کوئی نہیں بچے گا،سب کی باری آئیگی

14  دسمبر‬‮  2017

کراچی(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی اس ملک میں طاقتور مافیا کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا،سابق وزیراعظم نواز شریف کو جب عدالت نے جے آئی ٹی میں گھسیٹا تو کرپٹ مافیا کو پیغام گیا کہ اب سب کی باری آئے گی، پاناما کیس سے متعلق سوا سال تک جو جہاد ہوا اس کا فیصلہ کن وقت ہے اور اب ہمیشہ کیلئے پاکستان بدل چکا ہے، آنے والے دنوں میں ایسی بڑی تبدیلی آرہی ہے اور اسی سے پاکستان اٹھے گا۔

کراچی بار کی تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، معاشرے میں ظلم اور نا انصافی کے سامنے ڈٹ جانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا مایوسی کی وجہ سے کبھی شکست تسلیم نہیں کی، انصاف ہی معاشرے کو آزاد کرتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ بتاتی ہے کبھی عدالتوں نے طاقت ور پر ہاتھ نہیں ڈالا، جہاں طاقتور کے لئے ایک اور کمزور کے لئے دوسرا قانون ہو تو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس سے متعلق سوا سال تک جو جہاد ہوا اس کا فیصلہ کن وقت ہے اور اب ہمیشہ کے لئے پاکستان بدل چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی اس ملک میں طاقتور مافیا کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا اور نواز شریف کو عدالتوں اور جے آئی ٹی میں گھسیٹا گیا تو کرپٹ مافیا کو پیغام گیا کہ اب ان کی بھی باری آئے گی۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی کیوں کہ انہیں بھی معلوم ہے کہ انہیں کیوں نکالا گیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ قانون کہتا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر کو اثاثوں کا جواب دینا پڑتا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے ہیں تو تمھیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ مجھے عدالتوں

میں کیوں بلایا، میں تو طاقتور آدمی ہوں مجھے عدالتیں کیسے بلاسکتی ہیں جب کہ نواز شریف کے ساتھ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے تو انہیں اپنی کرپشن خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا حکمرانوں سے اثاثوں اور پیسوں کے بارے میں پوچھنا عوام کا حق ہے، کرپٹ مافیا کو پیغام گیا ہے کہ کوئی قانون سے اوپر نہیں، جمہوریت خطرے میں ہے کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ

کرپٹ مافیا اقتدار میں آجاتی اور اقتدار سے جاتے ہیں تو جیل چلے جاتے ہیں، پیپلزپارٹی کی پہلی حکومت ختم کی گئی تو آصف زرداری وزیراعظم ہاؤس سے جیل گئے اور پھر حکومت آئی تو وہ دوبارہ وزیراعظم ہاؤس آئے۔عمران خان نے کہا کہ پہلے قانون کی بالادستی ہوتی ہے پھر ترقی اور خوشحالی آتی ہے، کوئی بھی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، امید ہے آنے والے دنوں میں ایسی بڑی تبدیلی آرہی ہے اور اسی سے

پاکستان اٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسی تبدیلی آرہی ہے کہ پاکستان عزیم ملک بننے جا رہا ہے ،جب تاریخ لکھی جائے گی تو اس وقت کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا جائے گا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرنے پہنچے تو انہیں جناح کیپ پہنائی گئی،عمران خان جناح کیپ پہن کر مسکراتے رہے۔ قبل ازیں پارٹی رہنما عمران اسماعیل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آصف

زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آگیا،سیاسی اور حکومتی آلائشوں سے سندھ کو پاک کرنے کے لیے جامع حکمت عملی دیں گے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ میں تبدیلی کا پیش خیمہ اور مرکز ہے، تحریک انصاف سندھ میں بھی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جب کہ سندھ اور کراچی میں عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کے منصوبے ناکام بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آ پہنچا ہے، ہم سیاسی اور حکومتی آلائشوں سے سندھ کو پاک کرنے کے لیے جامع حکمت عملی دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…