شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے حوصلہ مند والدین، بیٹے کی شہادت پر ایسا بیان دیا کہ قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے

13  دسمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والدین نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، اگر جوان سرحدوں کی حفاظت نہ کریں تو دہشتگرد ہمارے گھروں میں گھس آئیں۔وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش

کرنے والے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کو شہدا قبرستان کیولری گرانڈ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کے والد نے کہا کہ عبدالمعید کو بچپن سے ہی آرمی میں جانے کا شوق تھا وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، مجھے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے شہید سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد المعید انتہائی فرمانبردار بیٹا تھا، وزیرستان جاتے وقت بیٹے کیلئے بکرے کا صدقہ دیا تھا، مجھے کہتا تھاکہ امی آپ پریشان نہ ہوا کریں، اس کی شہادت پر جہاں اس کے بچھڑنے کا غم ہے وہیں اس بات کی خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک وقوم کی خاطر دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا شہید عبدالمعید کی والدہ کا جوان بیٹے کی شہادت کے بعد بھی حوصلہ پست نہ ہوا۔ واضح رہے کہ کل شمالی وزیرستان میں بزدل دہشتگردوں نے چھپ کر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…