حدیبیہ کیس،مختصرسماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

13  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر مل کیس کی سماعت بینچ مکمل نہ ہونے کے باعث جمعہ تک ملتوی کردی ہے سماعت جسٹس مظہر عالم میاں کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی۔بدھ کو سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کرنی تھی تاہم جسٹس مظہرعالم میاں خیل کی رخصت کے باعث بینچ مکمل نہ ہوسکا اور

جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کیس کی مختصر سماعت کے بعدکیس ملتوی کردیا اور حکم دیا کہ اگر جمعہ کے روز بنچ مکمل ہوا تو سماعت ہوگی، نیب آئندہ سماعت پر اپیل میں تاخیر کی وجوہات پر اپنے دلائل مکمل کرے، جسٹس مشیرعالم کا کہنا تھا کہ بنچ کے رکنی جسٹس مظہر عالم کی فیملی میں فوتگی ہوئی ہے انکی عدم موجودگی میں سماعت نہیں ہو سکتی، جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے دلائل تقریباً مکمل ہو چکے ہیں، یاد رہے کہ نیب نے حدیبیہ پیپر مل ریفرنس دوبارہ کھولنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حیدبیہ پیپر مل کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاناما کیس کے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ گزشتہ سماعت میں نیب کے وکلاء نے دلائل شروع کئے تھے، نیب کے وکیل نے آج بھی دلائل دینا تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…