شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیدسپرد خاک، تدفین سے پہلے والد کا ایسا دبنگ اعلان کہ آپکو بھی ان پر فخر ہوگا

13  دسمبر‬‮  2017

لاہور(آن لائن) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیدکو پورے فوجی اعزازات کے ساتھ کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شہید عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہید کے لواحقین سمیت کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، سی سی پی او لاہور، دیگر عسکری حکام اور حکومتی ارکان نے شرکت کی۔ جسکے بعد شہید کو پورے فوجی

اعزازات کے ساتھ کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل شہید کے آبائی علاقے بورے والا میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس کے بعد جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے لاہور لایا گیا۔ 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسرے جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینور سے ہے اور ان کی عمر بھی 21 سال ہی تھی۔دریں اثنا عبدالمعید کے والد کا کہنا تھا کہ وہ میرا بیٹا ہی نہیں دوست بھی تھا۔جس طرح اس نے اپنی جان وطن پر قربان کردی اس پر مجھے فخر ہے ۔میری جب بھی اس سے بات ہوتی تو ایک ہی سوال پوچھتا  کہ سب نارمل ہے ،جس پر عبدالمعید کہتا جی یہاں سب نارمل ہے ۔عبدالمعید کے تین بھائی اور ایک بہن تھی وہ سب سے بڑے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا چھوٹا بیٹا بھی فوج میں جانے کا خواہشمند ہے ۔وطن عزیز پر اگر سارے بیٹے بھی قربان کرنا پڑے تو اس کیلئے بھی تیار ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…