ختم نبوت کے معاملے پر ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی لائن لگ گئی، استعفوں کا متن میں کیا لکھاگیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

12  دسمبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی)اراکین نے استعفے اپنے نمائندے کے ذریعے سیکرٹری اسمبلی کووصول کرائے ۔ پی پی 37سے رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام تحریر کئے گئے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی کابینہ میں شامل رکن نے

حضور پاک ﷺ کی ختم نبوت پر گستاخانہ رویہ اپنایا ۔ میں نے حکومت پنجاب کے سامنے احتجاج پیش کیا مگر میری نہیں سنی گئی لہٰذا میں احتجاجاً پنجاب اسمبلی سے بحیثیت رکن اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں جسے منظور کیا جائے ۔پی پی 81سے رکن اسمبلی و ممبر زکوۃ و عشر محمد خان بلوچ کی جانب سے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی کابینہ میں شامل رکن نے ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ کی ختم نبوت پر گستاخانہ بیان دیا جس پر پورے ملک کے مسلمان سراپا احتجاج ہین لیکن حکومت پنجاب نے اس پر توجہ نہیں دی لہٰذا میں احتجاجاً پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ دیتا ہوں جسے منظور کیا جائے۔پی پی 74سے رکن اسمبلی و ممبر اوقاف و مذہبی امور محمد رحمت اللہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام تحریر کردہ اپنے استعفے کے متن میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے وزیر ثنا اللہ خان صاحب نے ختم نبوت پر غلط بیان دیا اور اس سے پورے ملک کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔میں نے اپنے حلقہ کی ترجمانی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مذکورہ وزیر کے مستعفی ہونے کے لئے احتجاج کیا مگر توجہ نہ دی گئی لہٰذا میں مسلمان ہوتے ہوئے احتجاجاً مستعفی ہو رہا ہوں ۔ میرے استعفے کو منظور کیا جائے ۔تینوں اراکین نے استعفے اپنے لیٹر ہیڈ پرہاتھ سے تحریر کر کے روانہ کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفے موصول ہونے کے بعد دفتری کارروائی کاآغاز کردیا ہے اور اب اسپیکر رانامحمد اقبال استعفے بھجوانے والے اراکین کو اپنے چیمبر میں طلب کر کے ان سے باضابطہ استعفوں کی تصدیق کریں گے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…