پاک فوج کا ایک اور افسر شہید ،عمر کیا تھی،جان کر آپ کو بھی انکی شہادت پر فخر ہوگا

12  دسمبر‬‮  2017

میرا نشا ہ(آن لائن)شمالی وزیرستان میں پہاڑوں پر چھپے دہشت گردوں نے پٹرولنگ کرتی پاک فوج کی گاڑی پر اندھا دندھ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی حسب معمول پٹرولنگ پر معمور تھی کے اچانک پہاڑوں پر چھپے دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر اندھا دندھ

فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہاڑی بورے والا سے تعلق رکھنے والے21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور گلگت بلتستان کے علا قے دینور سے تعلق رکھنے والے21سالہ سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ جس کے بعد جائے واقع پر فورسز کی بھاری تعداد پہنچ گئی لیکن دہشت گرد بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹ پیچھے حملہ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واضح رہے کہ سیکنڈ لیفٖٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہوکر پاک فوج میں شامل ہوئے تھے جبکہ سپاہی بشارت نے بھی 3سالہ پہلے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی ،اس حملے کے بعد آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزید 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، پاکستان سرحد پار افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت چکا رہا ہے، پاکستان نے اپنی طرف سے دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کیا اور علاقوں کو خالی کیا۔‘اس سے قبل 9 نومبر کو افغان سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی فاٹا میں خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں فائرنگ سے ایک فوجی جوان سپاہی محمد الیاس شہید ہوگیا تھا تاہم پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو بروقت اور بھرپور جواب دیا گیا جس میں 5

دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ رواں برس 15 جون کو پاک فوج نے خیبرایجنسی کے تمام علاقوں میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن خیبر 4 کا آغاز کیا تھا۔علاوہ ازیں سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں کو روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ فاٹا کی شمالی وزیرستان، خیبر اور اورکزئی ایجنسیز سمیت 7 ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا

جاتا تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ ماہ باڑ کی تنصیب پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے نصب ہوجانے کے بعد دہشت گردوں کی نقل و حرکت ختم ہوجائے گی اور پہاڑی مقامات پر چیک پوسٹس بنانے سے دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جاسکے گی۔حال ہی میں افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کے رکن کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا تاہم بعد ازاں افغان صدر نے پاکستانی شہری کے قتل کی تحقیقات کرنے اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کروائی۔قبل ازیں رواں برس متعدد بار افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کیے جاتے رہے، جن میں کئی فوجی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تاہم ہر بار پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی میں دشمن کو خاموش ہونے پر مجبور کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…