وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، تاجروں کے ہوش اُڑ گئے

12  دسمبر‬‮  2017

لاہور (آن لائن)ڈالرکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،کرنسی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی، روپے کی قدرمیں متوقع کمی کی قیاس آرائیوں نے ڈالر کی قیمت کو پر لگا دیئے۔ لاہورشہر سمیت ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے تک اوراوپن

مارکیٹ میں 3روپے 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کی جانب سے روپے کی قدر میں متوقع کمی کے اعلان نے کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی۔ پیر کے رو ز انٹر بینک میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 107 روپے فی ڈالر سے ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کی قیمت میں 4روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر110روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔تاہم ڈالر کے ریٹس متعین نہ ہونے کے باعث مختلف نجی بنک ڈالر بیچنے سے کتراتے رہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے 20 پیسے مہنگا ہو کر 111 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں پر لاہور چیمبر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید،نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ باقاعدہ وزیر خزانہ نہ ہونے سے قیاس آرائیوں کا فائدہ مافیا اٹھا ر ہی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیدران نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل،قرضہ جات میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…