طالبان رہنما ملا عبدالسلام ضعیف کے ساتھ بھارتی وزیرخزانہ کی تصاویر منظر عام پر،نیاتنازعہ کھڑا ہوگیا،پس پردہ کیا کچھ ہوتارہا،چونکا دینے والے انکشافات

11  دسمبر‬‮  2017

نئی دہلی(نیوزڈیسک)طالبان رہنما ملا عبدالسلام ضعیف کے ساتھ سابق بھارتی وزیرخزانہ کی تصاویر منظر عام پر،نیاتنازعہ کھڑا ہوگیا،پس پردہ کیا کچھ ہوتارہا،تفصیلات کے مطابق معروف رہنما اور سابق بھارتی وزیرخزانہ چدم برم کی طالبان لیڈر ملا عبدالسلام ضعیف کے ساتھ تصاویر نے بھارت سمیت دنیا بھر میں نیا تنازعہ کھڑا کردیاہے،

تصاویر میں واضح ہے کہ ملاعبدالسلام ضعیف اور بھارتی وزیرخزانہ چدم برم ایک ہی کمرے میں موجود ہیں ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارت اور طالبان کے خفیہ تعلقات سامننے آرہے ہیں، سوال یہ اُٹھایاجارہاہے کہ یو پی اے کے بھارتی وزیر طالبان لیڈرملا عبدالسلام ضعیف کے ساتھ ایک ہی کمرے میں کیا کررہے ہیں ،ملا عبدالسلام ضعیف پاکستان میں طالبان کے سابق سفیر رہ چکے ہیں جنہیں افغانستان پرامریکی حملے کے بعد پاکستان نے امریکہ کے حوالے کردیاتھا، بعد ازاں ملا عبدالسلام ضعیف کو رہا کردیاگیاتھا۔ یہ تصاویر 2013ءکی بتائی جارہی ہیں جب چدم برم بھارتی وزیرخزانہ تھے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر بی جے پی کی رہنما جو کہ آج کل وزیردفاع ہیں نے 2013ءمیں ہی پہلی بار شیئر کی تھیں ،ملا عبدالسلام ضعیف کی یہ تصاویر ”گوا“ شہر کی ہیں جہاں وہ لیکچردینے کے لئے آئے تھے اس تقریب میں بھارتی وزیر بھی شریک تھے ،طالبان لیڈر کو سیکورٹی ایجنسیوں سے مشورے کے بعد بھارتی ویزادیاگیاتھا،بی جے پی نے سوال اُٹھایا ہے کہ کیوں نہ اس وقت کے بھارتی وزیرخزانہ نے ایسی تقریب میں شرکت سے گریز کیا جہاں طالبان لیڈر موجود تھے، بی جے پی نے چدم برم سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ وضاحت کریں کہ وہ ایسی تقریب میں کیوں موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…