ممتاز قادری کی پھانسی سے قبل کیپٹن(ر) صفدر نے جو کہاتھا بالاخر وہ ہی ہوا،معروف صحافی حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات‎

11  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کی پھانسی رکوانے کے لیے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اس پھانسی کو رکواؤ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی سے کچھ روز قبل میں پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں جمعہ پڑھنے گیا، نماز ادا کرکے جب میں نے چیئرمین سینٹ کے دفتر کی جانب چلنا شروع کیا تو پیچھے سے کسی شخص کی بلند آواز آئی جو مجھے متوجہ کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ

کچھ کرو اور ممتاز قادری کی پھانسی کو روکو، اس وقت جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کھڑے تھے، کیپٹن (ر) صفدر نے دوبارہ چلاتے ہوئے مجھ سے کہا کہ اس پھانسی کو روکو جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں تو ایک عام صحافی ہوں میں اس بارے میں کیا کر سکتا ہوں؟ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آپ نواز شریف سے بات کریں، سینئر صحافی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے میرے کندھے زور سے جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ اگر ممتاز قادری کو پھانسی ہو گئی تو ہم سب ذلیل ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…