مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں فرانسیسی صدرنے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کر دیا،صیہونی سربراہ اپنا سا منہ لیکر رہ گیا

11  دسمبر‬‮  2017

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے ان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم

کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے اور اس کو مسترد کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ایلزے محل پیرس میں نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے نیتن یاہو کو مخاطب ہوکر کہاکہ فلسطینیوں کے ساتھ معاملہ کاری میں حوصلہ دکھائیں اور خیر سگالی کا ماحول پیدا کریں جس سے امن عمل کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ میں نے وزیراعظم پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ معاملے میں حوصلہ دکھائیں تاکہ ہم موجودہ بند گلی سے نکل سکیں۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھاکہ انھوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں پہلے سے تیار شدہ بیان پڑھ کر سنایا اور اس کا آغاز اسرائیل کے خلاف گذشتہ چند گھنٹوں اور دنوں کے دوران میں حملوں کی مذمت سے کیا۔بیان کے مطابق یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد کیے گئے ہیں۔فرانسیسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ بدھ کو القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا تھا اور اس کو ایک بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس اس فیصلے کی حمایت نہیں کرتا ہے۔انھوں نے کسی بھی قیمت پر تشد د سے گریز پر زوردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…