انا للہ و انا الیہ راجعون،پاکستا ن کا بڑا نقصان،اہم شخصیت انتقال کر گئی ،پورے ملک کی فضا سوگوار

11  دسمبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی) ملک کے نامور ادیب، محقق، مترجم اور حکیم محمد سعید کے دیرینہ ساتھی مسعود احمد برکاتی انتقال کرگئے ۔مرحوم مسعود برکاتی نے سوگواران میں اہلیہ ، 3بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی عمر 85 برس تھی۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور کچھ ماہ قبل وہ دل کے عارضے

میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔ انھیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ،وہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے اور ہمدرد فاؤنڈیشن سے ایسے منسلک ہوئے کہ زندگی کی 60 سے زائد بہاریں انھوں نے اسی ادارے میں دیکھیں۔مسعود احمد برکاتی کا شمار ہمدرد فاؤنڈیشن کے سربراہ حکیم محمد سعید کے انتہائی قریبی، بااعتماد اور دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ نامور ادیب، محقق، کئی کتابوں کے مصنف اور مترجم رہے ، وہ خصوصی طور پر بچوں کے ادب کی قد آور شخصیت تھے۔مسعود احمد برکاتی بچوں کے رسالے ہمدرد نونہال اور ہمدرد صحت کے مدیر رہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمدرد ایڈیٹوریل بورڈ کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض منصبی انجام دیتے تھے۔واضح رہے کہ ہمدرد نونہال مشہور و معروف رسالہ ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی بچوں میں انتہائی مقبول رسالہ رہا ہے۔ مرحوم صدارتی ایوارڈ یافتہ اور گولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…