بارشیں شروع،مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری،سلسلہ کب تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

11  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ٗ مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں نے برفباری دیکھنے کیلئے وہاں کا رخ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٗراولپنڈی ٗلاہور ٗ فیصل آباد، ملتان، قصور، چیچہ وطنی، بھکر، سیالکوٹ، بھورے والا، چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں کہیں

ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ٗ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شیخوپورہ اور بہاولنگر میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ٗبہاولنگر میں اچانک سردی بڑھنے کی وجہ سے کوئلہ، لکڑی اور خشک میوہ جات کی قیمتیں مہنگی ہوگئی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سردی کے باعث گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے اور وہ کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں لہٰذا مداخلت کرکے کوئلے کی قیمتوں میں کمی کرائی جائے۔ رحیم یار خان ،بھکر ، پشاور، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کندیاں میں رات بھر سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب اسکردو سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، چترال، اپر دیر ، لوئر دیر ، سوات، مالاکنڈ ، شانگلہ، ایبٹ آباد، کوہستان، مانسہرہ میں بھی برفباری کا امکان ہے ۔استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ٗمظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹو گاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری جاری رہی ٗ مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی

برفباری ہوئی جس کے بعد سیاحوں نے برفباری دیکھنے کے لئے وہاں کا رخ کرلیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع مکمل طور پر صاف اور موسم شدید سرد و خشک رہا جبکہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین میں منفی 4، پنجگور میں منفی ایک، خضدار میں ایک ٗژوب میں 2 اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…