فیصل آباد میں آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی صدارت میں ختم نبوت کانفرنس ختم،کتنے اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ؟نام سامنے آگئے

10  دسمبر‬‮  2017

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ (ن )کے  اراکین اسمبلی نے سیاسی مستقبل کے فیصلے کا اختیار پیر حمید الدین سیالوی کو دیدیا جبکہ غلام بی بی بھروانہ کا قومی اسمبلی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی صدارت میں ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے 5اراکین اسمبلی نے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔ن لیگی ایم این اے غلام بی بی

بھروانہ، ایم این اے نثارجٹ، ایم پی اے غلام نظام الدین، ایم پی اے محمد خان بلوچ اور مولوی رحمت اللہ اسٹیج پر پہنچے اور سیاسی مستقبل کا اختیار پیر حمید الدین سیالوی کو دے دیا۔ذرائع کے مطابق اراکین نے سیال شریف درگاہ کے پیر اور تحریک لبیک کے رہنما پیر حمیدالدین سیالوی کو استعفے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون رانا ثنا اللہ فوری طور پر مستعفی ہوں، اگر انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفے نہ دئیے تو پھر بہت سے ارکان اسمبلی بھی تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…