پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے قومی و بین الا قوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے، وزیراعظم

10  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے قومی و بین الا قوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے، انسانی حقوق کے تحفظ اورانسانی اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے پیغام میں بنیادی حقوق، تمام انسانوں کیلئے برابری، پر امن بقائے باہمی اور کسی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحفظ یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ فلسطینیوں، کشمیریوں اور روہنگیا مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کے ضمیر میں سوالات پیدا ہوتے ہیں۔شاہدخاقان عباسی نے دنیا میں ایسے منصفانہ نظام کے قیام پر زور دیا جہاں تمام برادریوں اور قومتیوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یکساں مواقع فراہم ہوں اور انہیں بلا امتیاز برابری کے حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے یورنیورسل ڈیکلریشن 1948 میں انسانی حقوق کو تحفظ دیا گیا اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے قومی و بین الا قوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نے قانونی اصلاحات سمیت انسانی حقوق کے حوالے سے کئی اقدامات کیے، یہ اسلام ہی ہے جس نے سب سے پہلے معاشرے کے لئے انسانی حقوق کا تعین کیا اسی لئے ہم تمام انسانوں کے بلا تفریق پر امن اور برابری کی سطح پر انسانی حقوق کے حامی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…