تحریک لبیک یارسول اللہ پھر میدان میں ،پیر محمد افضل قادری اور حافظ خادم حسین رضوی نے بڑا اعلان کردیا

  جمعرات‬‮ 7 دسمبر‬‮ 2017  |  23:52

راولپنڈی ؍ اسلام آباد+ لاہور ؍ گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری اور حافظ خادم حسین رضوی نے ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعۃ المبارک 8دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ یوم تحفظ بیت المقدس ‘‘ منایا جائیگا۔ علماء کرام خطبہ جمعہ میں قبلہ اول اور بیداری امت کے موضوع پر خطاب کرینگے۔جمعرات کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ 13دسمبر بروز بدھ 1بجے دن داتا دربار تا پنجاب اسمبلی ’’تحفظ

بیت المقدس مارچ‘‘ کریگی۔ جبکہ اسلام آباد ؍ راولپنڈی، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، مظفر آباد اور دیگر شہروں میں بھی ’’تحفظ بیت المقدس مارچ‘‘ کئے جائینگے۔ دوسری طرف تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور مرکزی نائب ناظم اعلیٰ حافظ محمد سعدرضوی جو کہ شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں انہوں نے دیگر قائدین کے ہمراہ راولپنڈی ونواحی علاقہ جات کا دورہ کیا اور 6شہدائے ختم نبوت کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں۔ فاتحہ خوانی کے علاوہ شہدائے ختم نبوت کے اہل خانہ کو تحریک لبیک یارسول اللہ کی طرف سے فی کس پانچ لاکھ روپے خدمت پیش کی اور ماہانہ دس ہزار روپے پہنچانے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں زخمیوں کی عیادت اور انہیں نقد عطیات پیش کئے گئے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر تحریک کے راولپنڈی کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ، اور اسلام آباد کے امیر صاحبزاہ محمد اجمل ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ دورہ کے موقع پر تاجدار ختم نبوت ﷺ کیلئے کردار ادا کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں