پاکستان کے دینی مدارس میں کیا ہو رہا ہے؟ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا ترک صدر اردگان کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

7  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ میں مدارس کے خلاف نہیں ہوں مگر ہم لوگوں نے اس کی اصل روح کو کھو دیا ہے، پاکستان آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی کے صدر

طیب اردگان بھی مدرسے سے پڑھے ہوئے ہیں اور آج وہ اپنے ملک کے صدر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں مدرسوں میں جدید تعلیم دینی چاہیے، آرمی چیف نے کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ چار مسائل کی وجہ سے پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان پس ماندہ رہ گیا ہے، انہوں نے پہلی وجہ تعلیم بتائی اور کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ مدارس سے متعلق یہ تاثر بن گیا ہے کہ یہ صرف ایک فرقے کی تعلیم دیتے ہیں، ایک فرقے کی تعلیم حاصل کرنے والے مدارس کے طلبہ کیا بنیں گے؟ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں ایک جمہوری آدمی ہوں اور میرا پختہ یقین ہے کہ پاکستان مضبوط جمہوری عمل سے ہی کامیاب ہوگا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی سالمیت کی علامت ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال صوبے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ میں مدارس کے خلاف نہیں ہوں مگر ہم لوگوں نے اس کی اصل روح کو کھو دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…