ملک احمد خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی انکوائری رپورٹ کو نامکمل قرار دیدیا

7  دسمبر‬‮  2017

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی انکوائری رپورٹ کو نامکمل قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں ملک احمد خان نے کہا کہ رپورٹ میں اصل حقائق کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ مذکورہ رپورٹ بظاہر کسی اور کی تفتیش کی بنیاد پر تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کے تعاون کی بات ہے تو یہ ان کا حق تھا اور اگر وزیراعلیٰ شہباز شریف یا کسی بھی عہدیدار کو طلب کیا جاتا تو ہم ضرورت پیش ہوکر اپنا مؤقف دینے کیلئے تیار تھے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ رپورٹ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے حوالے سے جو بات لکھی گئی ہے اس میں بھی تضاد پایا جاتا ہے لہذا یہ بات بھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ میرے ایفی ڈیوڈ کو پھر کیوں تسلیم نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ یہ رپورٹ اتنی

متصاد تھی کہ کہیں بھی ایسا محسوس نہیں ہورہا تھا کہ اس معاملے پر کوئی نتیجہ نکالا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کو عام کرنا قانون میں شامل ہی نہیں تھا اور ہم شروع دن سے یہی بات کرتے آئے ہیں کہ اس انکوائری کا مقصد یہ تھا کہ حکومت معلوم کرسکے کہ حقیقت کیا ہے، تاہم جب عدالت کا حکم تھا اس وجہ سے ہم نے اسے منظر عام پر لانے پر مزید کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی

اور نہ ہی کوئی اپیل دائر کی گئی۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت بھی چاہتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ذمہ داروں کو سزا دی جانی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایک جانب یہ معاملہ عدالت میں ہے اور دوسری جانب اس کو سیاسی رخ دینے کے لیے دھرنے دیئے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…