وزیراعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس،حکومت نے اسلحہ کے لائسنس پر مکمل پابندی عائد کردی،دو آپشن دے دیئے گئے،تفصیلات جاری

6  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی کابینہ نے ممنوعہ بور اسلحہ، خودکار ہتھیاروں کے لائسنس پر مکمل پابندی عائد کرنے، اس سلسلے میں قوانین بنانے اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس سے پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت توانائی کی کمی کے باعث عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ، حکومت گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،توانائی کے کئی منصوبے عمل درآمد کے

مرحلے میں ہیں جن کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت یہاں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف ،وزارت توانائی اور کابینہ کمیٹی کی طلب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا سنگ میل عبور کرنے پر کوششوں کی تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت توانائی کی کمی کے باعث عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ، حکومت گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،توانائی کے کئی منصوبے عمل درآمد کے مرحلے میں ہیں جن کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا ۔ اجلاس میں جمہوریہ چیک کیساتھ اقتصادی تعاون کیلئے مشترکہ کمیشن کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ۔ کابینہ نے خوکار ہتھیاروں پرپابندی کی تجویز کی بھی منظوری دی اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس سے پابندی اٹھانے کی بھی منظوری دی ۔ تجویز کے مطابق تمام خودکار ہتھیاروں کونیم خود کار ہتھیار وں میں تبدیل کرایا جائے گا اور اس کو مخصوص وقت کے اندر پرانے لائسنس کی جگہ نیا لائسنس حاصل کرسکیں گے ۔اس کے علاوہ ہتھیاروں کے حامل افراد کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہے کہ وہ اپنا خود کار ہتھیار حکومت کو خاص قیمت پرواپس کردیں ،کابینہ نے پیمرا شکایات کونسل کی سندھ ،اسلام آباد ،لاہور اور خیبرپختونخوا میں خالی آسامیاں پر کرنے کی بھی منظوری دی ۔وفاقی کابینہ نے کوئٹہ میں کسٹمز ،اپیلٹ ٹریبونل کا ایک بینچ قائم کرنے کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…