یوم تاسیس پر پیپلز پارٹی کی قیادت کا ایسا فیصلہ کہ جیالوں کا دل ٹوٹ گیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں اسلام آباد میں گولڈن جوبلی تقریبات، پیپلزپارٹی نے مہنگی بکنگ کے باعث خصوصی ٹرینوں کی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اسلام آباد میں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان ریلوے کی تین ٹرینوں کی بکنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا اس سلسلے میں ریلوے حکام کو باضابطہ درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ

تین ہزار جیالوں کے لئے کراچی، حیدرآباد اور سکھر سیچار دسمبر کو تین ٹرینیں دی جائیں تاہم پارٹی نے تین ٹرینوں کی بکنگ پر نوے لاکھ روپے کے اخراجات کے باعث فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم نے ریلوے سے تین ٹرینوں کی مکمل بکنگ کی درخواست کی تھی تاہم مسلسل رابطوں کے باوجود ریلوے حکام نے مثبت جواب نہیں دیا ریلوے حکام نے فی ٹرین تیس لاکھ روپے مانگ لئے ہیں جو تین ٹرینوں کے نوے لاکھ روپے بنتے ہیں یہ رقم عام بکنگ سے زیادہ بنتی ہے، لہذا ہم نے ٹرینوں کی بکنگ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور اب کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ بھر سے جیالے مختلف ٹرینوں میں ازخود بکنگ کروا کر اور دیگر زرائع سے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ پہنچیں گے ۔ وقار مہدی نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کی طرح وزرات ریلوے بھی ہماری گولڈن جوبلی تقریبات کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے تاہم یہ انکی بھول ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کہیں ہم مایوس ہوجائینگے جیالے کثیر تعداد میں پارٹی کی یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لئے پریڈ گراونڈ اسلام آباد پہنچیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…