رانا ثناء اللہ بری طرح پھنس گئے !پنجاب حکومت بھی اٹھ کھڑی ہوئی ،اپنے ہی وزیر سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

29  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد ،لاہور(آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کے پاس جاکر وضاحت پیش کریں۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ راسخ العقیدہ اور ختم نبوت پر یقین رکھنے والے مسلمان ہیں، زعیم قادری کی پیر خواجہ حمید الدین سیالوی سے میٹنگ بہت اچھی ہوئی، رانا ثناء اللہ پیر صاحب کے پاس

جاکر وضاحت پیش کریں۔دریں اثنالاہور میں مال روڈ پر احتجاج جاری، رانا ثناء اللہ کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔اسلام آباد میں 22 روزہ احتجاج تو اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے لیکن لاہور میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج اب بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے فیض آباد معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے چیئرمین اشرف آصف جلالی نے فیض آباد معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مال روڈ دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ اشرف آصف جلالی نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ فوری طور پر مستعفی ہوں، شہدا کے خون کی ایف آئی آر فوری درج کی جائے، ختمِ نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے تمام ذمہ داروں کے نام ظاہر کئے جائیں، راجہ ظفر الحق رپورٹ پبلک کی جائے اور ہم سے جو وعدے ہو چکے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے چیئرمین اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ جسٹس صدیقی کی تنقید بلا جواز ہے، فیض آباد دھرنے کے معاملے میں فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔خیال رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اور تحریک صراط مستقیم کے 4 روز سے جاری دھرنے کی وجہ سے لاہور کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے شہر کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک جام ہے جبکہ کارروباری سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ دھرنے کی وجہ سے مال روڈ پر تمام تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹیں بند ہیں جبکہ مال روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…