وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے استعفیٰ دیدیا

27  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹڑنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے رضاکارانہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا ہے۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے آج ہی یہ استعفیٰ منظور کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز زاہد حامد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک گھنٹہ طویل اہم ملاقات کی تھی۔ذرائع نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زاہد حامد اور ایک خاتون وزیر کے مستعفیٰ

ہونے کے حوالے سے معلومات فراہم کی تھیں۔زاہد حامد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ہونے والی تبدیلی میں ان کا براہ راست کردار نہیں تھا اور اسے مشترکہ کمیٹی نے منظور کیا تھا تاہم ملک کو درپیش بحران کے خاتمے کے لیے وہ عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد حامد اپنے استعفے سے متعلق تفصیلی بیان بعد میں جاری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…