ٹی وی چینلز کے بعد سوشل میڈیا بھی بند

25  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر جاری دھرنے کیخلاف آپریشن روک دیا گیا ہے ۔پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کے بعد سوشل میڈیا بھی بند کر دیاگیا ہے  ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کی لائیو کوریج پر حکومت نے تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی ہیں ۔ پیمرا نے

تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015کے تحت لائیو نشریات نشر نہ کرے کیونکہ اس سے آپریشن میں شریک سکیورٹی فورسز کی پوزیشنز براہ راست نشر ہونے سے ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ پیمرا کی جانب  سے جاری کی گئی ہدایت میں میڈیا ہائوسز کو اسٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نیوز چینلز کی نشریات اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد بند کی گئی ہیں۔دریں اثنا وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ٹوئٹر اور فیس بک بھی بند کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…