حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا ٗ شیخ رشید احمد

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ نااہل شخص کو اہل قرار دینا آئینی طور پر ناممکن ہے ٗاس طرح تو اجمل پہاڑی اور عزیر بلوچ کو بھی وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے تاہم امید ہے

کہ سپریم کورٹ انتخابی اصلاحات ایکٹ کو ختم کر دیگی جب کہ حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا جب کہ وزیر خزانہ اور نوازشریف سب اقامے والے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہر محلے کو اوسط بل ڈال دیا جاتا ہے میٹر ریڈنگ کی اہمیت ہی نہ رہی، بجلی والوں کو 14 ہزار چالان روزانہ کرنے کا حکم ہے جبکہ پولیس کو بھی لازمی چالان روزانہ کرنے کا ٹاسک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو واپڈا افسر ٹارگٹ بل پورا نہیں کرتا اور حقائق پر جاتا ہے تو اس کا تبادلہ کردیا جاتا ہے، میں نے کبھی ذاتی کیس پیش نہیں کیا مگر میرے ہاسٹل میں گیس چلی نہیں اور 40 ہزار کا بل بھیج دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…