گڈ گورننس میں شہباز شریف پھر آگے! اپنے بھارتی ہم منصب کو خط، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے بھارتی پنجاب کومشترکہ حکمت عملی اور کوششوں کی پیشکش

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اپنےبھارتی پنجاب کے ہم منصب کو سموگ کے خطرات سے آگاہی دینے کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔یہ ایک نہایت بہترین اقدام ہے کیونکہ دونوں ممالک کے لوگ اس پیچیدہ مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں اور اسکی وجہ سے بہت سے لوگ ایکسیڈنٹس کے باعث اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بہت سے زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے

بھارتی ہم منصب کو یہ بات باور کروائی ہے کہ دونوں جانب سے اس مسئلہ کی روک تھام انتہائی ناگزیز ہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی باہمی حکمت عملی کی راہ اختیار کرنا ہی ہے۔لوگو ں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو کافی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ایک حکمران کا کام سب سے پہلے اپنی عوام کی زندگی اور صحت کی حفاظت ہوتا ہے اور خادم پنجاب کا سموگ جیسے مسئلے پر مشترکہ اقدامات کا سوچنا لائق تحسین ہے اور اس پیشکش پراب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا مثبت جواب آنا ایک انتہائی خوش کن امر ہو سکتا ہے یہ دونوں جانب کے پنجاب کیلئے ایک تحفہ سے کم نہ ہوگا کہ دونوں حکومتیں اس مسئلہ کو مل کر حل کر یں۔‎

 

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…