حافظ سعید کی آزادی حکومت کو کھٹکنے لگی ،نظر بندی کیلئے کیا وجہ پیش کردی، جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

ؒ ٓلاہور (آن لائن) وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کے چار ساتھیوں کی نظر بندی ختم ہونے کے بعد سیکورٹی مسائل پیدا ہوئے ہیں،حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے سے بیرون ممالک سے ملنے والی امداد بند ہونے کا خدشہ ہے۔ 30روز کی نظربندی ختم ہونے پر حافظ سعید کو لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا، ریویو بورڈ کی سربراہی جسٹس عبدالسمیع خان نے کی جبکہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ بھی

ریویو بورڈ میں شامل ہیں، حافظ سعید کی پیشی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، حافظ سعید کی ہائی کورٹ آمد پر کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پولیس کی اضافی نفری ہائی کورٹ کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ہے، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت کے اندر وکلا کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی، پنجاب حکومت نے حافظ سعید کی نظربندی میں توسیع دینے کی استدعا کی، اس سے قبل حافظ سعید کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی جبکہ حافظ سعید کے وکلا نے نظر بندی کو ختم کرنے کی استدعا کی، وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جنوری میں نیشنل سیکورٹی کا اجلاس پاکستان میں ہونے جا رہا ہے،حافظ سعید کی نظر بندی کے ختم ہونے سے بیرونی امداد بند ہو جانے کا خدشہ ہے لہذا حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی جائے،ریویو بورڈ نے قرار دیا کہ ایک سال سے زیادہ کسی کو نظر بند نہیں رکھا جا سکتا، ریویو بورڈ نے حکم دیا کہ وفاقی محکمہ خزانہ امداد بندہونے سے متعلق ریکارڈ کل تک پیش کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…